• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل بورڈ نواز شریف کی سرگرمیوں پر رائے قائم کرے، اٹارنی جنرل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی سرگرمیوں اور حقائق پر رائے قائم کرے،بورڈ رپورٹ کی روشنی میں ، نواز ، شہباز کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا.

اٹارنی جنرل آفس نے ہوم سیکرٹری پنجاب کوایک اور خط لکھتے ہوئے انہیں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ڈاکٹر فیاض شال کی رپورٹ پرخصوصی میڈیکل بورڈ سے رائے لینے کی ہدایت کی ہے ،جسکی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے عدالتی حکم کے مطابق قانونی کارروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید