اسلام آباد (فارو ق اقدس/نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان دو سال کے وقفے کے بعد چین کے دوسرے دورے پر بیجنگ میں ہیں، مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر انکی وہاں جن رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوں گی ان میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن شامل نہیں، اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کسی ملاقات کے بارے میں انکے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے،پاکستانی میڈیا کے بعض حصوں میں وزیراعظم کی چین روانگی سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم اور روسی صدر کی متوقع ملاقات کے موقع پر بعض اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا ، وزیراعظم انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دینگے، دوسری طرف ماضی میں پاکستان سفارتی سطح پر ماسکو سے ایک سے زیادہ مرتبہ روسی صدر کے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار اور سفارتی چینل سے باضابطہ دعوت بھی دے چکا ہے جو ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچی ۔