• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’پارک فیسنگ کارنر پلاٹ مبارک ہو۔‘‘
واحد نے عبدل بھائی سے ہاتھ ملاکر کہا۔
ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوئی تھی۔
سب پلاٹ پانچ مرلے کے تھے،
کارنر پلاٹ آٹھ مرلے کا۔
عبدل بھائی بہت خوش تھے۔
ان کا مکان بنانے کا ارادہ تھا لیکن بس!
ان کے گردے جواب دے گئے۔
مختصر علالت کے بعد وہ چل بسے۔
پسماندگان نے پلاٹ برائے فروخت کا اشتہار دیدیا۔
میں نے بینک سے قرضہ لے کر پلاٹ خرید لیا۔
رجسٹری کے بعد اس وقت مجھے جھٹکا لگا
جب واحد نے ہاتھ ملاکر کہا،
’’پارک فیسنگ کارنر پلاٹ مبارک ہو۔‘‘
تازہ ترین