سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ آصف نے کہا کہ غیر جمہوری دور میں اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارھا ہے ،ساڑھے 3سال کے دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا گیااس وقت ملک کے حالات ابتری کی جانب جارہے ہیں ،خارجہ پالیسی ہماری نہیں ہے اور نہ ہی معاشی ،عمران خان چین سے 3ارب ڈالر بھیک لینے گیا ہے، سناہے قازقستان سے ایک ارب ڈالر ملیں گے ،عوام کے ٹیکس کے پیسے لوٹے جارہے ہیں، مافیا ملک پر چھایا ہے، آئی ایم ایف کے پاس ہم گروی رکھ دیئے گئے ہیں، پنشنر ذلیل و خوار ہورہے ہیں ،صحت کارڈ کہیں بھی قبول نہیں ، 22کروڑ عوام کا سانس لینا محال ہوگیا ، عوام علاج نہیں کرواسکتے، کرایہ نہیں دے سکتے ۔