• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری کو ڈرامہ سیریل’فتور‘ کے بعد تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

حبا بخاری، فائل فوٹو
حبا بخاری، فائل فوٹو  

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل’فتور‘ کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حبا بخاری نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار آریز احمد کے ساتھ ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈرامہ سیریل’فتور‘ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے کے حوالے سے بات کی۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ’اُنہیں ڈرامہ سیریل فتور میں کام کرنے بعد سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی خدوخال پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا‘۔

انہوں نے بتایا کہ’اس ڈرامے میں اُن کا کردار ایک ایسی لڑکی کا تھاجوکہ کالج کی طالب علم تھی اور سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ وہ اس کردار کے لحاظ سے عمر میں بڑی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اتنا ہی نہیں کچھ لوگوں نے تو ان کی شکل وصورت پر بھی تنقید کی‘۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک بہت برے دور سے گزریں اور بہت پریشان ہوگئی تھیں‘۔

شو کے میزبان احسن خان نے اس ساری صورتحال کی تھوڑی وضاحت کرنے کو کہا تو اداکارہ نے کہا کہ’دراصل اس دوران اُن کا وزن تھوڑا بڑھ گیا اور اس وجہ سے اردگردکے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے بات کرنا شروع کردیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ جب اُن کے بارے میں اس طرح باتیں ہونا شروع ہوئیں تو وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور اُنہوں نے زیادہ کھانا شروع کردیا جس کے بعد اُنکا وزن تقریباََ 5 سے 6 کلو بڑھ گیا‘۔

اُنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر جو لوگ یہ سبق دیتے نظر آتے ہیں کہ کسی کی شکل وصورت یا رنگت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے اصل میں وہی لوگ سب سے زیادہ اس حوالے سے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید