• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 961 نئے کیسز، 27 مریضوں کا انتقال

سندھ میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے متاثرہ مزید 27 افراد انتقال کرگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 10708 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں961 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 729587 ویکسینیشن کی گئی ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اب تک 39406085 یعنی 72.93 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں اور سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7699225 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں کورونا کے 552086 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 689 مریض صحتیاب ہوگئے، یوں مجموعی طور پر 502314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج مزید 27 مریض انتقال کرگئے، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7954 ہوگئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 41818 زیر علاج ہیں، جن میں سے 41436 مریض گھروں اور 33 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 349 مریض زیرعلاج ہیں اور کورونا متاثرہ 318 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کوویڈ-19 کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 961 کورونا کیسز میں سے 539 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ملیر سے 309، کراچی شرقی سے 101، کراچی جنوبی میں 69، کراچی غربی میں 33، کراچی وسطی میں 19 اور کورنگی میں 8 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 127، تھرپارکر میں 38، جام شورو میں 32، ٹھٹھہ میں 28، جیکب آباد میں 27، میرپورخاص میں 25، مٹیاری میں 24، ٹنڈو الہٰ یار میں 21، ٹنڈو محمد خان میں 18، گھوٹکی میں 15، سکھر میں 13، سانگھڑ میں 12، بدین میں 11، سجاول میں 10، لاڑکانہ اور شکارپور میں 9-9، عمر کوٹ میں 7، خیرپور میں 4، دادو اور نواب شاہ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج اومی کرون کے مزید 48 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 48 ٹیسٹ میں سے 41 کیسز اومی کرون کے سامنے آئے ہیں جبکہ ابتک اومی کرون کے سندھ بھر میں 740 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید