• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم لٹیروں کو دیکھ چکی، ہمیں قوم کا فائدہ دیکھنا ہے، شفقت محمود

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قوم سب لٹیروں کو دیکھ چکی، ہمیں قوم کا فائدہ دیکھنا ہے۔

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر کھانسی کے علاج کے لیے باہر جاتا ہے وہ عوام کو کیا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو ساری جائیداد اکٹھی کرکے باہر لے گیا، اس کی دلچسپی پاکستان میں کیا ہوگی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاکستانیوں کے لیے بہتر کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے ایک خاندان کی جیب میں 10 لاکھ روپے ڈال دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید