• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمدجواد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ احمدجواد نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے احمد جواد جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا، یہ لوگ خلوص نیت کےساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ احمد جواد کسی لالچ میں نہیں بلکہ ماضی کی غلطی کا کفارہ ادا کرنے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید