• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے مزید 3 کارندے گرفتار


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے مزید 3 کارندے گرفتار کرلیے ہیں، گرفتار ملزمان نے دیگر جرائم کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران ڈکیتی 19 شہریوں کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان میں ارباز، ذیشان اور عمران شامل ہیں، ملزمان مختلف مقامات پر ڈکیتی اور موٹر سائیکل بھی چھینا کرتے تھے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ بابا موڑ، گلشن معمار، فائیو اسٹار اور ناگن چورنگی پر وارداتیں کرتے تھے، 3 موٹر سائیکلوں پر 6 افراد واردات کرنے جاتے تھے اور ہر موٹر سائیکل سوار کے پاس اسلحہ ہوتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ 6 سے 7 موٹر سائیکلیں بھی چھین چکے ہیں، گروہ کے 2 کارندے شہزاد، امجد مبینہ مقابلے میں دو روز قبل گرفتار ہوچکے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو گلستان جوہر میں خواتین سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں شناخت کیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید