• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد آج سے سی این جی اسٹینشنز کو گیس مل گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ آج صبح 8 بجے سے سندھ میں سی این جی دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ گیس کی قلت کے باعث ڈھائی ماہ قبل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کی گئی تھی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ سی این جی بند کیے جانے کا فیصلہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید