• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم کورونا شرح والے شہروں سے پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ملک کے 10 فیصد کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم شرح والے شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 10 فیصد شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دنوں میں اسکول جانے کی اجازت دی گئی ہے  اور متعلقہ شہروں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

کم شرح والے علاقوں میں سنیما، مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے اور ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی، ٹرینیں میں 80 فیصد جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں پابندیاں برقرار رہیں گی، دس فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے پابندیاں لگائی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید