• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، سی پی این ای


کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ سینئر صحافی کو بنا وارنٹ گرفتار کرنا اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

صدر سی پی این ای نے مزید کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں قانون کی عمل داری نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید