• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈام: ماہی گیروں کی 15 جھونپڑیاں جل گئیں، 1 شخص زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈام میں ماہی گیروں کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، 15 جھونپڑیاں جل گئیں، جبکہ 1 شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے 15 جھونپڑیاں جل گئیں۔

پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوع پر نہ پہنچ سکا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اور مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے ایک ماہی گیر جھلس کر زخمی ہو گیا جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید