• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کورنگی کراچی میں واردات کے دوران شہریوں کی جانب سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنائے گئے 2 ڈاکو
کورنگی کراچی میں واردات کے دوران شہریوں کی جانب سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنائے گئے 2 ڈاکو

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک واردات کے دوران شہریوں نے 2 ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں پولیس نے ملزمان کو حفاظت میں لے کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی میں چنیوٹ اسپتال کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا۔

پکڑے گئے ملزمان کو عوام کے ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں زخمی ملزمان کی ہجوم سے جان بچاتے ہوئے انہیں حراست میں لے کر جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

فیصل بشیر میمن کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق سندھ کے علاقے کشمور سے ہے جو چنیوٹ اسپتال کے قریب بس اسٹاپ پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ مکینوں کی مدد سے پکڑے گئے۔

شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے دونوں ملزمان کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید