• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی سمری تیار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ پولیس کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی سمری تیار کر لی گئی، جس میں آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس کی گاڑیاں خریدنے کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈ کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران سندھ پولیس کی گاڑیاں خریدنے کے لیے 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہو چکی ہے۔

سمری میں اپیل کی گئی ہے کہ پولیس کی گاڑیاں خریدنے کے لیے مزید 1 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی جائے۔

سمری کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 541 گاڑیوں کی خریداری کا ہدف طے کیا گیا ہے، پولیس موبائل وینز کے لیے 245 ٹویوٹا ہائی لکس گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ریوو، یارس سمیت ڈبل کیبن لینڈ کروزرز بھی پولیس کے لیے خریدی جائیں گی، پیٹرولنگ کے لیے 250 سی سی کی 10 ہیوی بائیکس اور 125 سی سی کی 196موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی۔

سمری کے مطابق خریدی گئی گاڑیاں ضلعی پولیس، کرائم سین یونٹ سمیت دیگر شعبوں کو دی جائیں گی جن کی خریداری کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید