• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور معاشی ملک کی بات کوئی نہیں سنتا، وزیرخارجہ

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اصل تبدیلی لائے ہیں، شاہ محمود قریشی
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اصل تبدیلی لائے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معاشی طور پر کمزور ملک کی گزارشات دنیا نہ سنتی ہے اور نہ سمجھتی ہے۔

دبئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے نئی خارجہ پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک پوزیشن کو معاشی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور اسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اصل تبدیلی لائے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں سِنرجی گروپ کے چیئرمین عمران چوہدری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی خارجہ پالیسی کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید