• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ہم کمیشن یا ڈسکاؤنٹ نہیں دیتے،
لیکن ہر شے کیساتھ کوئی اور شے تحفتہً دے دیتے ہیں۔‘‘
غیر ملکی کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتایا۔
اس کمپنی کو کچھ بھی آرڈر کریں، وہ فراہم کردیتی ہے۔
میں نے اپنے بجٹ کا جائزہ لیا اور آرڈر لکھوانا شروع کیا،
’’ایک یونیورسٹی، چند استاد۔‘‘
ڈائریکٹر نے فوراً کہا،’’ہزاروں کتابیں مفت۔‘‘
میں نے نوٹ کروایا،
’’ایک اسپتال، چند ڈاکٹر۔‘‘ڈائریکٹر نے پیشکش کی،
’’پولیو ویکسین کی لاکھوں خوراکیں مفت۔‘‘
پھر میں نے کچھ سوچ کر بتایا،
’’اسلحے کی ایک فیکٹری، چند لڑاکا طیارے۔‘‘
ڈائٰریکٹر نے بلا سوچے کہا،
’’کروڑوں بھوکے پیٹ مفت۔‘‘
تازہ ترین