• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


افغانستان کے صوبہ زابل میں تنگ کنویں میں گرنے والا 5 سالہ بچہ حیدر انتقال کر گیا۔

سینیئر طالبان رہنما انس حقانی نے بچے کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک ٹوئٹر بیان کے ذریعے کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کنویں میں پھنسا بچہ ہم میں نہیں رہا، یہ ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

انس حقانی نے اپنے ٹوئٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ اللہ تمام افغان عوام اور بالخصوص حیدر کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے صوبہ زابل میں تنگ کنویں میں گرنے والے بچے کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی گئیں، آکسیجن اور غذائی مواد بچے کو پہنچایا گیا جبکہ کابل سے خصوصی ٹیم بھی پہنچائی گئی لیکن تمام کارروائی بے سود رہی۔

ترجمان افغان وزارتِ اطلاعات کا بتانا تھا کہ وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد اور انس حقانی آپریشن کی خود نگرانی کی ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید