• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے 5 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

سینیٹ ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا دوسرا دن ہے، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر 19 کاغذات نامزدگی لیے۔

 کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن 19 فروری ہے،  فیصل واواڈ کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  تحر یک انصاف نے 5 کاغذات نامزدگی لیے ہیں، حتمی امیدوار کا آج شام میں بورڈ فیصلہ کرے گا، کل کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید