• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرہ رضوی نے شادی کس طرح انجام پائی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)یاسرہ رضوی پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکارہ کی بناپر دیکھنے والوں سے داد حاصل کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ڈنک اور دل ناامید شامل ہیں۔ یاسرہ رضوی ایک بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں، لیکن یہ ان کی وجہ شہرت نہیں ہے۔یاسرہ رضوی کو ایک وقت تک اپنی عمر سے دس برس چھوٹے مرد سے شادی کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا لیکن انہوں نے کسی کی پروا نہیں کی اور یہ خوبصورت جوڑا اپنے بیٹے ساتھ مسرت بھری زندگی گزار رہا ہے۔ یاسرہ نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران اس رازسے پردہ اٹھایا کہ ان کی شادی کس طرح انجام پائی ۔یاسرہ کا کہنا تھا کہ ایک دن یاسرہ اور ہادی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے ہادی سے کہاکہ ہادی آپ مجھ سے شادی کریں گے تو انہوں نے فوراً ہی ہاں کہہ دیا دونوں نے اسی وقت اپنے گھر میں بات کی اوراسی ماہ میں ان کی شادی ہوگئی۔ یاسرہ ہادی کو کئی برس سے جانتی تھی اور اس وقت وہ اپنا ایم بی اے مکمل کر چکے تھے جبکہ یاسرہ ہادی کی ایک وقت تک تعلیم میں رہنمائی بھی کرتی رہی ہیں۔

دل لگی سے مزید