• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں اڑتے پرندے اچانک زمین پر کیوں گرے؟

میکسیکو میں پیلے سَروں والے پرندوں کی سیکڑوں کی تعداد میں اڑتے اڑتے اچانک آسمان سے زمین پر گرنے کی وجہ تو سامنے نہ آئی مگر ماہرین اپنے تُکّے لگانے لگے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹی میں حیاتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر کارلوس بوٹیرو کا کہنا ہے کہ پرندوں کی گرنے کی وجہ مہلک کیمیکلز کے بادل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردہ پرندوں کے نمونوں کا پوسٹ مارٹم کرنا ضروری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا ایسا ہی ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوسکتا ہے کسی شکاری نے پرندوں کو موت کے منہ میں بھیجا ہو۔

خیال رہے کہ میکسیکو کے شمالی شہر چیہواوا میں آسمان پر اڑتے ہوئے سیکڑوں پرندے اچانک زمین پر آگرے تھے، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

’بلیک برڈ‘ نامی پرندے نقل مکانی کرنے والے پرندے ہیں جو کہ موسم سرما میں کینیڈا سے میکسیکو کے جنوب میں سفر کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید