• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرومنگ گینگ کے 4 ارکان کو جیل بھیج دیا گیا

راچڈیل (ہارون مرزا) ویسٹ یارک شائر میں سال 2008-9کے دوران 14سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانے بنانے کے الزام میں گرومنگ گینگ کے 4ارکان کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیاگیا، کیگلی کی رہائشی لڑکی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بدسلوکی ثابت ہونے پر گرومنگ گینگ کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی، اسی کیس میں گزشتہ برس دو ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی تھی، کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے کہا کہ گزشتہ سال بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں دو الگ الگ مقدمات میں آٹھ افراد کو عصمت دری کے 23 اور دو کو عصمت دری کی سازش کا قصوروار پایا گیا، سی پی ایس نے کہا کہ دو ملزمان کو گزشتہ برس سال سزا سنائی گئی تھی جبکہ دیگر چار کو بھی مجرم قر ار دیا گیا ہے، کیگلی کے 30 سالہ نذیر خان، 29 سالہ کامران حسین 42سالہ عمران صابر ‘32سال حسن بشارت‘، اولڈہم کے 30 سالہ عمر صفدر، بریڈ فورڈ کے 36 سالہ حجام حسین پر لڑکی کیساتھ زیادتی کا الزام تھا،استغاثہ نے کہا کہ لڑکی کو پارکوں، فلیٹوں اور الگ تھلگ جگہوں پر لے جایا گیا، جہاں مختلف مردوں نے اس کی عصمت دری کی، ویسٹ یارکشائر پولیس کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں خاتون نے کہامیرے لیے اس سب سے گزرتے رہنے کا محرک اس لیے تھا کہ یہ اسے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہونے سے روکے اور اس سے دوسرے لوگوں کو آگے آنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، سی پی ایس سے تعلق رکھنے والے ایڈ ہلبرٹ نے کہا ان آٹھ افراد نے ایک نوجوان اور کمزور لڑکی کا بے رحمی کے ساتھ استحصال کیا،اسے منشیات اور شراب پلائی اور منظم طریقے سے اور بار بار اس کے ساتھ زیادتی کی جب وہ اکیلی اور غیر محفوظ تھی تو اسکا فائدہ اٹھایا،ملزمان کو اب طویل قید کی سزا کا سامنا ہے، متاثرہ لڑکی نے ان جرائم کی اطلاع دینے اور جیوری کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک مضبوط کیس بنانے میں ہماری مدد کرنے میں بے پناہ ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر ایلن ویکس نے کہامیں اس موقع پر متاثرہ لڑکی کی جانب سے آگے آنے اور پولیس کو ان جرائم کی رپورٹ کرنے کے لیے مجرمانہ تفتیش کے دوران اس کے صبر اور عدالت میں ثبوت دینے میں اس کی ہمت کی تعریف کرنا چاہوں گا،اس نے جس زیادتی کو برداشت کیا اس نے اس کا بچپن چھین لیا اور مجھے امید ہے کہ آج ان تمام لوگوں کو ان خوفناک جرائم کی وجہ سے جیل بھیج دیا گیا جن کا وہ نشانہ بنی تھی، اب مستقبل کی طرف دیکھنا شروع کر دے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیگلی کے 30 سالہ نذیر خان کو 12 سال اور لائسنس کی مدت میں آٹھ سال کی توسیع ملی ہے، کیگلی کے 29 سالہ کامران حسین کو 5 سال، اولڈہم کے 30 سالہ عمر صفدر کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی، کیگلی کے ہی 42 سالہ عمران صابر اور 32 سالہ حسن بشارت کو 12 سال ، بریڈ فورڈ کے 36 سالہ حجام حسین کو 13 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یورپ سے سے مزید