• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صحافی رعنا ایوب کے خلاف مقدمات ہراساں کرنے کی کارروائی قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے بھارتی صحافی رعنا ایوب کے خلاف درج مقدمات کو ہراساں کرنے کی کارروائی قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے کہا کہ بھارت صحافی رعنا ایوب پر ہونے والے سوشل میڈیا حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی کہا گیا کہ رعنا ایوب دائیں بازو تنظیموں کی طرف سے آن لائن حملوں اور دھمکیوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی کونسل نے کہا کہ رعنا ایوب پر یہ حملے ملک میں مسلم اقلیتوں کو متاثر کرنے والے موضوعات پر بات کرنے، کورونا وبا سے ٹھیک سے نہ نمٹنے پر حکومت پر نکتہ چینی کرنے اور حال ہی میں حجاب پر پابندی جیسے معاملات پر ان کے تبصروں کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور انہیں جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی حکام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ عدالتی ہراسانی کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید