• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے نئے ضوابط تیار

جاپانی حکومت کی سخت ہدایات کے بعد جاپانی کرپٹو ایکسچینج بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کو جرائم پیشہ تنظیموں کی ملکیت میں جانے سے روکنے کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ بیرون ملک ادائیگی کے ضوابط سخت کرنے والے ہیں۔

جاپان ورچوئل اینڈ کرپٹو ایسٹس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے نئے ضوابط تیار کیے ہیں۔

ان ضوابط کے تحت ایکسچینج چلانے والوں پر وصول کنندہ کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق رابطے اور پتے کے بارے میں معلومات کی تفصیلی جانچ پڑتال کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان اقدامات میں منی لانڈرنگ یا رقوم کی کسی دوسری غیر قانونی منتقلی کا شبہ ہونے کی صورت میں ایکسچینج چلانے والوں کو ادائیگی روکنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے جاپان کو کارروائی کی ہدایت ملنے کے بعد جاپان کی وزارت خزانہ بھی کرپٹو کرنسی کے لین دین پر مزید سختی سے نظر رکھنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت اٹھائے جا رہے ہیں، جب دنیا بھر میں کرپٹو اثاثوں کو دہشت گردی یا مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کیے جانے کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید