• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 85 دن بعد CNG اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ


پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پہلے ہفتے میں پیر ،بدھ اور جمعہ کو گیس اسٹیشن کھولے جائیں گے اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن کھلنے سے عوام کو فائدہ ہوگا اور روزگار بحال ہوگا۔

غیاث پراچہ نے بتایا کہ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی، سوئی گیس حکام کے مطابق گیس کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پاور، سیمنٹ، ٹیکسٹائل سمیت دیگر سیکٹرز کو بھی گیس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں گھروں کا گیس پریشر بدھ سے بہتر ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید