• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

برلن(صباح نیوز)دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں سے لدافلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا،جہاز میں16فروری کو آتشزدگی کے بعد کپتان سمیت عملے کے22افراد کی جان بچا لی گئی تھی ،جہاز میں موجود مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں کی مالیت تقریبا27ارب روپے تھی جن میں زیادہ لگژری کار یں تھیں جو جرمنی سے امریکی روڈ آئی لینڈ پہنچائی جانی تھیں،جہاز اس وقت تقریبا3500 میٹر گہرائی میں موجود ہے اورا س کے فیول ٹینکس خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز شمالی بحر اوقیانوس کے ٹھنڈے پانیوں میں جب آہستہ آہستہ ڈوب رہا تھا تو جہاز پر سوار کپتان سمیت عملے کے22فراد کی جان بچا لی گئی لیکن اس جہاز پر دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیاں تھیں جن کی مالیت تقریبا27ارب روپے تھی۔ان چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں۔ ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاونڈ تک ہے۔لگژری کاریں بنانے والی بینٹلے کمپنی کے مطابق جہاز پر ان کی 189 نئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ پورشے کمپنی نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے جہاز پر ان کی 1100 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔یہ گاڑیاں جرمنی سے امریکہ کے روڈ آئی لینڈ پہنچائی جانی تھیں جہاں ان کو صارفین کے حوالے کر دیا جاتا ۔ یہ تمام گاڑیاں انشورڈ تھیں اور والکس ویگن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ یہ مال بردار جہاز اپنے قیمتی سامان سے لدا جرمنی کے پورٹ ایمڈین سے امریکہ جا رہا تھا جب 16 فروری کو دوران سفر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔اس حادثے کے فوری بعد تمام عملے کو امدادی کشتیوں کی مدد سے بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا۔لیکن فیلیسیٹی ایس شمالی بحر اوقیانوس کی گہرائی میں ڈوبتا چلا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ جہاز اس وقت تقریبا 3500 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔جاوا مینڈیس، جو فیال جزیرے کے پورٹ کے کپتان ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اب تک تیل لیک کی کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن خدشہ ہے کہ جہاز کے فیول ٹینکس خراب ہوئے ۔

یورپ سے سے مزید