• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا (اے ایف پی) سعودی عرب اور روس کا بتدریج تیل فراہمی پر قائم رہنے پر اتفاق ہوا ہے۔ سعودی عرب، روس اور تیل پیدا کرنے والے دیگر بڑے ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے باوجود تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق معاہدے پر کاربند رہنے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔گزشتہ روز برینٹ کروڈ اور امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئیں۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اعادہ کیا کہ سعودی عرب تیل کی مارکیٹس میں توازن اور استحکام کو قائم کرنے کیلئے تیار ہے ۔دوسری جانب عالمی توانائی ایجنسی کے رکن ممالک نے تیل کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے 60ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکا اس میں سےنصف تیل فراہم کرے گا ۔ اوپیک پلس گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اوپیک نے اپریل کے لیے بھی 4 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کے ہدف کے گزشتہ سال کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے بڑے پیمانے پر توقع کی تھی کہ 23 ​​رکنی گروپ اپنے فیصلوں پر قائم رہنے کا اعلان کرے گا۔

یورپ سے سے مزید