واشنگٹن(مانیٹرنگ نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ چین ہر موڑ پر بھارت کو اسی انداز سے اکسا رہا ہے جس طرح اس کا سلوک امریکاکے ساتھ ہے،اسی لیے بھارت کی دفاعی صلاحیتیں تیزی سے بڑھا رہےہیں،مضبوط بحری تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ ، خلائی اور سائبر اسپیس جیسے میدانوں میںتعاون کو بڑھا دیا۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق اہل کارکاکہناہےکہ اسی لیے واشنگٹن بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط تر کرنے کے مقصد سے اپنی پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔بھارت اور چین کے تعلقات اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں، مشرقی لداخ کی سرحد پر تنازعے کے سبب دونوں ملکوں کی افواج گزشتہ تقریبا ڈیڑھ برس سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔