• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک چھوڑنے والے شہری افغانستان واپس آجائیں: افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی


افغان وزیر داخلہ سراج حقانی نے پہلی بار منظرِ عام پر آکر تقریب سے خطاب میں افغانستان چھوڑنے والوں کو کہا کہ وہ وطن واپس آجائیں۔

سراج حقانی نے کابل میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری جدوجہد اور واحد آرزو اسلامی نظام کا قیام رہی۔

انہوں نے کہا کہ جو شہری افغانستان سے باہر جاچکے ہیں وہ اپنے ملک واپس آجائیں، عام معافی کے اعلان کے تحت تمام شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

سراج حقانی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کابل اور دیگر شہروں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پولیس اہلکار شہریوں سے نرم رویہ رکھیں اور اگر آپریشن کلین اپ کے دوران کسی شہری سے کوئی بھی مسئلہ ہو تو علماء سے مشاورت کریں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پولیس اکیڈمی کی تقریب میں سراج الدین حقانی کو پہلی مرتبہ لائیو دکھایا۔

اس سے پہلے سراج حقانی کی صرف ایک مبہم تصویر میڈیا پر تھی، سراج حقانی آج سے پہلے ہمیشہ کوشش کی کہ ان کی تصویر یا ویڈیو میڈیا پر نہ آئے۔

طالبان کی امریکا سے جنگ کے دوران امریکا نے سراج حقانی کو انتہائی مطلوب شخص قرار سخص قرار دے رکھا تھا، اور ان کی گرفتاری میں مدد پر پچاس لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔

سراج حقانی اب بھی امریکا اور اقوام متحدہ کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید