• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین مکمل صحتیاب نہیں، سیاسی ملاقاتیں بند، قریبی ذرائع

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ مکمل طور پر رو بہ صحت نہیں۔

قریبی ذرائع نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین چند روز قبل اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں، لیکن وہ مکمل طور پر رو بہ صحت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر خان ترین کو ڈاکٹرز نے خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں، وہ مکمل صحتیابی تک آکسفورڈ میں اپنی رہائشگاہ پر آرام کریں گے۔

قریبی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مکمل صحتیابی تک سیاسی ملاقاتوں سے اجتناب کریں گے، آج وہ کسی بھی سیاسی ملاقات میں شامل نہیں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین سیاسی مشاورت ٹیلیفون پر جاری رکھیں گے، جہانگیر ترین کی سیاسی ملاقاتوں کا آغاز مکمل صحتیابی کے بعد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید