• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ڈاؤننگ میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم کے خلاف پٹیشن جمع

لندن (آئی این پی) تحریک کشمیربرطانیہ کے صد رراجہ فہیم کیانی نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے ہاتھوں عورتوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر یوں کے قتل عام کو بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھا ئیں ،کشمیریوں کو بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار ادا کریں تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں ۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے برطانوی ایم پیز کے ہمراہ برطانوی وزیراعظم کو 10 ڈاؤنگ سٹریٹ پر واقع وزیراعظم ہاؤس جا کر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ڈھاے جانے والے مظالم کے خلاف ایک پٹیشن جمع کروانے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے وعدے سے منحرف ہورہاہے برطانوی حکومت سمیت عالمی برادری بھارت پر دباؤڈالے تاکہ وہ اپنے عہد کو پور ا کرے بھارتی جارجیت اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنا شروع ہوچکی ہیں،دنیا بھر کے تارکین وطن مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مزید توانا کریں۔اس موقع پر افضل خان، لیم برن، گل فرنس، عمران حسین، پول بلوم فیلڈ، یٰسین،خالد محمود، طاہر علی ، یاسمین قریشی ، راجہ آزاد، ریحانہ علی، سوریا بوید اور شینی حمید بھی موجود تھیں۔

یورپ سے سے مزید