• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی باشندوں کو برطانیہ میں عارضی پناہ اور نوکریاں دینے کیلئے بڑے منصوبے کی تیاریاں، مہاجرین کیلئے آج ویزا سینٹر کھول دیا جائیگا

راچڈیل(ہارون مرزا) روسی حملوں میں بے گھر ہونیوالے یوکرائنی باشندوں کو برطانیہ میں عارضی پناہ گاہیں اور نوکریاں فراہم کرنے کیلئے ایک بڑے منصوبے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں سکیم کے تحت بے گھر ہونیوالے یوکرائنی باشندوں کو کم از کم چھ ماہ کیلئے روسی حملوں سے بچانے کیلئے برطانیہ میں عارضی رہائشیں دی جا سکے گی ۔حکومت ایک ہاٹ لائن اور ویب پیج کی نقاب کشائی کر یگی جہاں مخیر حضرات ‘ خیراتی ادارے ‘ کاروباری اور کیمونٹی گروپس تنازعات سے راہ فرار اختیار کرنیوالے ایسی افراد جن کا برطانیہ سے کوئی خاندانی تعلق نہیں کو رہائش کیلئے کمروں کی پیشکش کر سکیں گے برطانوی وزراء چاہتے ہیں کہ گزشتہ سال طالبان سے فرار ہونے کے بعد افغان مہاجرین کو ہوٹلوں میں طویل عرصے تک رکھے جانے والے مسائل کے بعد برطانوی اپنے دروازے متاثرین کیلئے کھولیں یہ ہوم آفس کی جانب سے یوکرائنی پناہ گزینوں کے لیے اپنی اسکیم کو برطانیہ میں فیملی کے ساتھ سنبھالنے کے بعد منصوبے سامنے آیا ہے جس میں تاخیر اور ضرورت سے زیادہ بیوروکریسی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم بورس جانسن پر دبائو ڈالا گیا کہ وہ یوکرائنیوں کے لیے برطانیہ میں پناہ گاہیں تلاش کرنا آسان بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہزاروں درخواستوں کے باوجود ہوم آفس کی طرف سے فیملی سپورٹ سکیم کے تحت صرف 760ویزے جاری کیے گئے بیشتر خاندانوں کو مایوس لوٹنا پڑا بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے کل ویزا کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا لیکن خیراتی اداروں نے کہا کہ وہ کافی حد تک آگے نہیں بڑھے اب لیولنگ اپ سیکرٹری مائیکل گوو برطانیہ میں لوگوں کو یوکرینیوں کے ساتھ ملانے کے لیے مقامی اسپانسرشپ سکیم کی تفصیلات کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو برطانیہ آنا چاہتے ہیں لیکن ابتدائی طو رپر یہ اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے ٹیکنالوجی کے وزیر کرس فلپ نے کہا کہ یوکرائنی پناہ گزینوں کو برطانوی خاندانوں کے ساتھ آنے اور رہنے کی اجازت دینے کے منصوبوں کی تفصیلات مستقبل قریب میں طے کی جائیں گی ہم مستقبل قریب میں یوکرائنی پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے یوکے کے مقامی حکام درحقیقت یو کے خاندانوں کے لیے ایک اسکیم کے بارے میں اعلانات کرنے جا رہے ہیں تاہم اس اصول اوراسکیم کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائیگایہ اسکیم برطانویوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ جنگ سے بھاگنے والے لوگوں کو اسپیئر روم میں رکھ سکیں یا شاید انہیں نوکری دیں تاہم یہ توقع کی جاتی ہے کہ یوکرائنی پناہ گزین کو گھر دینے کی پیشکش کرنے والے کو ڈسکلوزر اور بیرنگ سروس چیک پاس کرنا ہوں گے جو اس عمل کو مزید سست کر دے گا۔ دریں اثنا برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرائنی مہاجرین کیلئے آج ویزا سنٹر کھول دیا جائیگا ۔ ویزا سنٹر کھولنے میں تاخیر پر جنگ سے متاثرہ یوکرائنی مہاجرین سخت پریشانی اورتشویش کا شکار ہیں حکام نے کہا ہے کہ آج ویزا سنٹر فنکشنل کیا جائیگا تاکہ درخواست گزاروں کی دستاویزات پر جلد سے جلد کارروائی کی جا سکے چاہتے ہیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں یا ان لوگوں سے مل سکیں جنہوں نے انہیں برطانیہ میں سپانسر کیا تھا

یورپ سے سے مزید