• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران خاتون  مداح نے آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ کو بریانی کی پیشکش کردی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران شائقین کرکٹ آسٹریلوی ٹیم کی کراچی واپسی پر مختلف پلے کارڈز پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

تماشائیوں نے پاکستانی دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے اپنے پیغامات بھی شیئر کیے۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ

حنیف محمد انکلوژر میں بیٹھے ایک مداح نے آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ سے خواہش ظاہر کرتے ہوئے پلے کارڈ پر لکھا کہ "ارے اسمتھ، کیا میں آپ کی دستخط شدہ شرٹ لے سکتا ہوں؟"

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ

راولپنڈی میں رزلٹ پر مایوس، اسی انکلوژر میں ایک اور پرستار نے نعرہ "وی وانٹ رزلٹ" دکھا کر واضح مطالبہ کیا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ

شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی کچھ پیشکشیں تھیں۔

ایک خاتون مداح نے اسمتھ کو بریانی کھانے کی دعوت دی۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ

خاتون کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ "اسمتھ! رات کے کھانے پر آؤ، میری ماں بہترین بریانی بناتی ہے۔"

وہیں شائقین نے بھی آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ

ایک شخص نے پلے کارڈ دکھا کر یاد کیا کہ "جب وہ 1998 میں آسٹریلیا کے آخری دورے پر نیشنل اسٹیڈیم آیا تو وہ کتنا جوان تھا۔"

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ

ایک مداح نے ایلکس کیری کو یاد دلایا کہ "وہ ہوٹل کے پول میں کتنے لاپرواہ تھے اور ان سے امید ظاہر کی کہ وہ وکٹ کے پیچھے بھی اتنے ہی لاپرواہ رہیں گے۔"

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ


کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ


کھیلوں کی خبریں سے مزید