• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو رلاؤں گا کہنے والا اب خود رو رہا ہے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ تم لاکھوں کا مجمع لگاؤ گے، ہم بھی لاکھوں کا مجمع  لگائیں گے، لوگوں کو رلاؤں گا کہنے والا اب خود رو رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بہت سارے ایم این ایز نے محسوس کیا کہ وہ خود کو پارلیمنٹ لاجز میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران کا جانا ٹھہر گیا ہے، نمبر ہمارے پاس پورے ہیں، وہ رکن قومی اسمبلی جو آج تحریک انصاف کے کیمپ میں نظر آرہے ہيں، ان میں سے بھی بڑی تعداد عمران کے خلاف ووٹ ڈالے گی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عامر لیاقت نے بھی یہ نہیں کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید