پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
اپنے بیان میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللّٰہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللّٰہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللّٰہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشید گورنر راج لگانے کی باتیں کررہا ہے، اب یہ وقت بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ گورنر راج، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں اب ماضی کے قصے ہوگئے۔