• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کے گورنر راج لگانے سے متعلق بیان کے بعد پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اسلام آباد زرداری ہاؤس میں اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر مشاورت کی گئی اور  ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا تھا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید