• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنا نیر نے سوشل میڈیا فالوورز بڑھنے کے بعد کاسمیٹکس بزنس شروع کردیا

کراچی(این این آئی)پاکستان میں گزشتہ سال ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی دنانیر کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اب تک اس کے چرچے ہو رہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں۔ دنانیر مبین (پاوری گرل)کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس اور کاسمیٹک کا کاروبار بھی شروع کیا ہے۔ دنیا بھر میں راتوں رات بطور پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد مزید ویڈیوزاور تصاویر بھی سامنے آئی جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔حال ہی میں دنانیر نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ شرکت کی اوراپنے بچپن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دنانیر کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بچے کیسے پل کے بڑے ہوگئے انھیں زیادہ پتہ اس لئے نہیں چلا کیوں کہ بچوں کی خالائیں اور ماموں نے ان کا بہت خیال رکھا۔دنانیر کی بہن جن کا پیار کا نام ڈونا ہے وہ سعودیہ میں پیدا ہوئیں جبکہ دنانیر پشاور کی پیدائش ہیں اس لحاظ سے وہ اپنے ننھیال میں پہلی بچی تھیں اور اسی لئے انھیں بہت زیادہ لاڈ پیار ملا۔پاوری گرل کا اصل نام دنانیرہے جو کہ پشتون نام ہے، انہیں جینا بھی پکارا جا سکتا ہے۔

دل لگی سے مزید