اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی ممبران کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہئے آج عمران خان حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر انھوں نے اپنی ضد جاری رکھی تو اگلے مرحلہ میں وفاقی وزراء کو بھی سامنے لے آئینگے اگر ان کو وفاقی وزرا کے نام پتہ چلے جو اپوزیشن کے ساتھ رابطہ میں ہیں تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائینگے، ایک وفاقی وزیر نے تو مجھے خود کہا کہ خان صاحب کو معاملات کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ،خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وزرا ءجو بیانات دے رہے ہیں ان پر مت جائیں ، عوام بھی دھانسوں وزرا کے بیانات پر مت جائیں سب ہم سے رابطہ میں ہیں ۔