• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ  زخمی ہو گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی طرح ہی سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی ناک  شدید زخمی نظر آ رہی ہے۔

جمائما کی ناک پر پڑے نیل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کافی تکلیف میں ہیں۔

جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لفظوں میں بات کرنے کے بجائے ایموجیز میں بات کی گئی ہے۔

ایموجیز کے مطابق اُنہیں ناک پر چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے آئی ہے۔

دوسری جانب جمائما کے زخمی ہونے کی بات پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، متعدد پوسٹس  میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں جِلد صحتیابی کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید