• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کے پسندیدہ بھارتی ہدایتکار کون ہیں؟

صبا قمر، فائل فوٹو
صبا قمر، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں بالی ووڈ میں کام کرنے کے ارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ بھارتی ہدایتکاروں کے نام بتادیے ہیں۔

صبا قمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں مستقبل میں بھارت میں کام کرنے کے اپنے ارادے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’جب وہ ابھرتی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو دیکھتی ہیں تو اُنہیں لگتا ہے کہ مسٹر سنجے لیلہ بھنسالی، انوراگ باسو، امتیاز علی، اور وشال بھردواج کی کہانیاں ان کے لیے بہت حد تک بہتر رہیں گی۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ’بھارتی فلم انڈسٹری سے یہ چار ان کے پسندیدہ ہدایتکار ہیں جن کے ساتھ میں مستقبل میں کام کرنے کے لیے منتظر ہیں‘۔

خیال رہے کہ صبا قمر نے حال ہی میں بھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو پر نشر ہونے والی ایک ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں امینہ کا کردار ادا کیا ہے جوکہ مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید