• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15ہزار 691 خاندانوں کے تقریباً ایک لاکھ افراد کی بحالی کا عمل مکمل: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 15ہزار 691 خاندانوں کے تقریباً ایک لاکھ افراد کی بحالی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ وادی تیراہ میں ایک عشرے بعد اپنے گھروں کو واپس آنے والے خاندانوں کے استقبال میں گرینڈ جرگہ کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک دہائی کے بعد واپس آنے والے اہلخانہ کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ ملک اور مشران نے علاقے میں امن قائم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک اور مشران نے سیکیورٹی فورسز کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا، جرگے میں سول انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دوسری جانب کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے جرگے سے خطاب کیا۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ پاک فوج ان خاندانوں کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید