• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے علی مرچنٹ سے علیحدگی کی وجہ بتادی

بھارتی ماڈل اور اداکارہ سارہ خان نے 12 سال بعد اپنے سابقہ شوہر علی مرچنٹ سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

لاک اپ شو میں ایک ساتھ موجود سارہ خان اور علی مرچنٹ ایک بار پھر خبرویں کی زینت بن گئے ہیں۔

لاک اپ شو سے چند روز قبل سارہ خان اور علی مرچنٹ کی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں ماڈل نے سابقہ شوہر کو ماضی کا قصہ چھیڑنے سے روک دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ خان نے پہلی بار اپنے شوہرسے علیحدگی سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ علی مرچنٹ نے مجھے ’مساج پارلر ورکر‘ کے لیے دھوکا دیا، لیکن میں نے سابقہ شوہر کو 350 سے زائد مرتبہ چانس دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی مرچنٹ نے جس خاتون کےلیے مجھے دھوکا دیا، وہ ممبئی میں میرے ہی مساج پارلر میں کام کرتی تھی۔

لاک اپ شو میں علی مرچنٹ گزشتہ ہفتے داخل ہوئے، دونوں نے 2010 میں بگ باس سیزن 4 میں شادی کی تھی، جس کے 2 ماہ بعد ہی اداکارہ نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔

سارہ خان نے لاک اپ شو کی گزشتہ قسط میں انکشاف کیا کہ علی مرچنٹ کو طلاق کےلیے درخواست دینے سے پہلے کئی مواقع دیے، جس نے میرے ہی مساج پارلر میں کام کرنے والی خاتون کے لیے مجھے دھوکا دیا۔

جمعرات کو نشر کئی گئی قسط میں ماڈل و اداکارہ کو کرن ویر بوہرا سے گفتگو کرتے دیکھا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ علی مرچنٹ کو کئی مواقع دینے کی کوشش کی لیکن اس نے مجھے ناکام بنادیا۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ علی مرچنٹ اُس دوران مجھے ہر وقت پریشان کرتا، بے عزت کرتا، میں نے مواقع دیے، اُس وقت بھی موقع دیا جب میں نے اس کا جھوٹ پکڑلیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال کے دورانیے میں، میں نے اُسے 350 مواقع دیے کیونکہ یہ میرا پہلا تعلق تھا جسے ظاہر ہے میں جانے دینا نہیں چاہتی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید