• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواد احمد اپنا گانا عمران خان کی ویڈیو پر لگانے پر برہم

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سیاستدان جواد احمد کا گانا وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیا گیا جس پر گلوکار شدید برہم ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پُرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میوزک میں گلوکار جواد احمد کا مشہور گانا ’تُم جیتو یا ہارو‘ چل رہا ہے۔

یہ ویڈیو وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اُن کی سپورٹ میں بنائی گئی۔

اس ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے گلوکار جواد احمد نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے یہ گانا جھوٹوں اور منافقوں کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے بنایا تھا۔‘

جواد احمد نے کہا کہ ’ملک کو تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔‘

واضح رہے کہ جواد احمد نے اپنا مقبول ترین گانا ’تُم جیتو یا ہارو‘ پاکستان کی نوجوان نسل کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے گایا تھا جس کی مقبولیت آج تک برقرار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید