• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری اور آریز احمد میں سے زیادہ رومانٹک کون ہے؟

پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخار ی اور آریز احمد میں سے زیادہ رومانٹک کون ہے، اس کا جواب حبا بخاری نے دے دیا ہے۔

گزشتہ دنوں آریز احمد اور حبا بخاری کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، اس دوران اس جوڑی نے متعدد دلچسپ سوالوں کے پر جوش انداز میں جوابات دیئے۔

شو کے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں آریز احمد اور حبا بخاری کا بتانا تھا کہ اس جوڑی میں صبر زیادہ حبا بخاری میں ہے، شادی کے لیے پرپوز پہلے آریز احمد نے کیا تھا۔

اس خوبصورت جوڑی کا بتانا تھا کہ اِن میں فیشن کا چناؤ زیادہ اچھا حبا بخاری کرتی ہیں اور زیادہ اچھے ڈانسر آریز احمد ہیں۔

شو کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ دونوں میں سے نخرے کون کرتا ہے، جس کے جواب میں آریز احمد کا کہنا تھا کہ حبا بخاری بہت نخرے کرتی ہیں۔

حبا بخاری کی جانب سے شو کے دوران خود اعتراف کیا گیا کہ وہ آریز احمد سے زیادہ رومانٹک ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید