• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آفیشل ترانہ لانچ کردیا گیا ہے۔ 

ترانے کی تھیم ’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ ہے۔

اس ترانے کو گلوکار علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ دنیا میں 2 ارب سے زائد مسلمان موجود ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کی قرارداد تاریخی ہے۔ 

علی ظفر نے مزید تحریر کیا کہ آئیں ایسی دنیا بنانے کا عہد کریں جہاں مذہب کے نام پر تفریق ماضی کا حصہ ہو۔ 

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔