• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے میشا شفیع کے دعوے پر علی ظفر سے بھی جواب طلب کر لیا۔ مجسٹریٹ کی عدالت نے میشا شفیع کو ایف آئی اے کیس میں 19 اپریل کو طلب کر لیا۔

لاہور سیشن کورٹ میں میشا شفیع اور علی ظفر کے ایک دوسرے کے خلاف دعووں کی سماعت ہوئی، میشا کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 28 مارچ کو سنایا جائے گا۔

 اُدھر مجسٹریٹ کی عدالت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں میشا شفیع اور ماہم جاوید کو 19 اپریل کو طلب کر لیا۔

عدالت نے عدم پیشی پر حمنہ رضا اور علی گل پیر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

ملزمان عفت عمر، لینا غنی، فیضان رضا اور حسیم پیش ہوئے لیکن میشا شفیع اور ماہم جاوید پیش نہ ہوئے۔

وکلا نے عدالت کو بتایا کہ سیشن کورٹ نے میشا اور ماہم کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک رکھا ہے۔

 کیس پر مزید سماعت 19 اپریل کو ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید