• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27مارچ کو بلوچستان کے صحرا حب میں سجے گا


حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27 مارچ کو بلوچستان کے صحرا حب میں سجے گا، 50کلو میٹر کے ٹریک پر 50 سے زائد ڈرائیور شرکت کریں گے، پہلی بار کسی ریلی میں ویٹرنز کیٹگری بھی شامل کی گئی ہے۔

حب ریلی سب سے چھوٹی لیکن سب سے مشکل ریلی ہے، جس میں دشوار گزار راستے، خطرناک ٹرن اور 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے۔

حب ریلی کے نویں ایڈیشن کی تفصیلات بتانےکے لئے ہونے والی پریس کانفرنس میں چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے بتایا کہ 50کلو میٹر کا ٹریک تیار ہے اور 50 سے زائد ڈرائیورز ایکشن میں ہوں گے۔

حب ریلی میں پہلی بار 60 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز کےلئے ویٹرنز کیٹگری بھی رکھی گئی ہے۔

پاکستان مین موٹر اسپورٹس کے بانی اسلم خان کا کہنا ہے کہ سالوں بعد ٹریک پر گاڑی دوڑائیں گے۔

حب ریلی میں شریک ڈرائیوز نے اس ایونٹ دیگر تمام ریلی سے مشکل قرار دیا ہے جبکہ اس بار حب ریلی مین پری پئیرڈ کیٹگری کے مقابلے سب سے آخری میں رکھے گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید