• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجیب ہارون کو گالیاں دینے پر اسحاق خاکوانی کا احتجاج

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف گالم گلوچ پر ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی نے احتجاج کیا۔

ایک بیان میں اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ نجیب ہارون پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن اسمبلی ہیں، جن کا ملک بھر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں 32 واں نمبر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کوئی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے وغیرہ نہیں لیتے، ان کے خلاف گالم گلوچ پر افسوس ہے۔


خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید