• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈائریکٹر کے بیٹے نے خودکشی کی: رپورٹ

گزشتہ روز پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہونے والے بھارتی فلم ڈائریکٹر گریش ملک کے 18 سالہ بیٹے کی موت کو خودکشی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فلم ڈائریکٹر گریش ملک کے بیٹے منان کی موت کی تحقیقات کی جس میں یہ معلوم ہوا کہ منان کی موت حادثاتی طور پر نہیں بلکہ خودکشی سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ منان ہولی کھیلنے کے بعد شراب پی کر گھر آیا تھا۔ تاہم، وہ گھر ااکر بھی شراب نوشی کرتا رہا، والد نے اسے شراب نہ پینے کو کہا لیکن اس نے نہ سنی۔

بعد ازاں منان نے نشے کی حالت میں گھر کی پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوگیا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو منان کے والدین اُس کے پاس نہیں تھے۔

منان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج ملے گی جبکہ اُن کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گریش ملک نے 2013 میں ’جل‘ کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی۔ وہ جل (2013)، تورباز(2020) اور من بمقابلہ خان (2021) کے لیے اپنی ہدایت کاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید