• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم زیادہ چانسز مس کرنا افورڈ نہیں کر سکتے، پیٹ کمنز


آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں کراچی ٹیسٹ میچ کی ہی الیون ہو گی، مجھے اپنی الیون پر اعتماد ہے، ہم اب زیادہ چانسز مس کرنا افورڈ نہیں کر سکتے، ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہو گا۔

لاہور میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ پچ پر گراس نہیں ہے میں زیادہ اس پچ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کتنی مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیریز جیتنے کے لئے پر اعتماد ہیں اس کے لئے ہمیں چانس مس نہیں کرنا، ہمیں دو اسپنرز کی ضرورت ہے ہم نے آپشنز پر غور کیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہی الیون بہتر ہے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا لیکن ہم اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ہمیں فیلڈنگ میں زیادہ غلطیاں نہیں کرنا ہونگی۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہ بڑا میچ ہے، فاسٹ بولرز کے لئے موسم بہت گرم ہے، ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پی ایس ایل کے دوران زیادہ میچز ہوئے ہیں اس لئے پچز ایسی ہیں، بابر اعظم کراچی میں غیر معمولی اننگز کھیلے ہم نے ان کے لئے پلانز بنائے اب انہی پلانز پر کام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر نے اچھی لمبی اننگز کھیلی، پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلی اور ڈیڈ پچز کا بھی عمل دخل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید